آج ہمیں کوئی رشوت العباد نہیں کہہ سکتا: مصطفیٰ کمال

 آج ہمیں کوئی رشوت العباد نہیں کہہ سکتا: مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے حصے کا دیا جلانے کی کوشش کی ہے۔ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے بلکہ پاکستان کی تمام اکائیوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا آج ہمیں کوئی رشوت العباد نہیں کہہ سکتا۔ صیح اور غلط کو بنیاد بنا کر سفر کا آغاز کیا۔ لوگوں نے ہمیں دکھ اور سکھ میں اپنے ساتھ پایا۔ ہم نے خود کو لہروں کے مخالف پیش کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہم نے سیدھی اور ٹھیک راہ اپنائی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کراچی برباد ہوا تو ملک نہیں چل سکے گا کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی میں امن و امان ہو گا تو سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جس دن لگا کہ پارٹی سے ملک و قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے اسی دن پارٹی ختم کر دیں گے۔ 

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ الطاف حُسین اور مہاجر لازم و ملزوم ہیں ۔ 2013 کے الیکشن میں مہاجروں نے تحریک انصاف کو 10 لاکھ ووٹ دیئے یہ الطاف حسین سے نفرت کا ووٹ تھا۔ مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ تیس برس تک ایک جماعت کو کھالیں تک دی گئیں۔

وزیر، مشیر، گورنر اور مئیر تک بنوا دئیے گئے۔ الطاف حسین نے مہاجر نظریہ کو بیچا اور اسے تھرڈ کمیونٹی کا درجہ دلوایا۔ اس موقع پر انیس قائم خوانی نے 23 مارچ کو نشتر پارک میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں