یمنی مشیر دفاع مصر میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

یمنی مشیر دفاع مصر میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قاہرہ : یمن کے وزیر دفاع کے کے مشیر میجر جنرل عبدالقادر العمودی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فیصل الجیزہ کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری پراسیکیوٹر جنرل نے یمنی عسکری عہدیدار کی موت کا سبب بننے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سھل حمزہ کے مقام پر میجر جنرل عبدالقادر العمودی کے ساتھ گیس کے سیلنڈروں سے لدی ایک گاڑی جا رہی تھی۔ سڑک پر یمنی وزارت دفاع کے مشیر بھی موجود تھے۔ وہ جیسے ہی اپنی کار کی طرف مڑے تو گیس لینڈر والی گاڑی سے ٹکراگئے۔

الجیزہ کے سکیورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مصطفیٰ شحاتہ نے بتایا کہ یمنی مشیر دفاع کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی گیا جہاں وہ کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گئے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یمی فوجی عہدیدار قاہرہ میں ضروری گھریلو سامان خرید کرنے جا رہے تھے کہ اس دوران غلطی سے گاڑی نے انہیں کچل ڈالا۔

واقعے کے فوری بعد پراسیکیوٹر جنرل کی ہدایت پر گاڑی کے ڈرائیورکو گرفتار کرکے چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔