کلرکہار :ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

کلرکہار :ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

کلرکہار: کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کلرکہار میں موٹروے پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ٹریلر بریک فیل ہونے پر ڈیوائیڈر توڑ کر مخالف سمت ٹریلر سے ٹکرایا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں