رمضان المبارک سے تین روز قبل گندم کی قیمت 2300 روپے فی من سے بڑھا کر 3900 روپے فی من کر دی گئی

 رمضان المبارک سے تین روز قبل گندم کی قیمت 2300 روپے فی من سے بڑھا کر 3900 روپے فی من کر دی گئی

ماہ  رمضان المبارک کی آمد  سے تین دن قبل  گندم کی قیمت 2300 روپے فی من سے 3900 روپے فی من کر دی گئی۔ 

حکومت نے سرکاری گندم کے کوٹے  کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ کر دیا ۔  فی کلو 64 روپے 80 پیسے میں فروخت ہونے والا آٹا   115 روپے 80 روپے کا ہو جائے گا۔ 

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ   کل سے آٹا  نئی قیمت پر  فروخت کیا جائے گا  ، اوپن مارکیٹ میں   آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے پر  دستیاب تھا اب یہی آتے کا تھیلا 1158  روپے میں ملے گا۔آٹے کے 10 کلو تھیلے میں 510 روپے اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ پنجاب میں ابھی گندم کی نئی فصل نہیں آ ئی حکومت نے پرانی گندم کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں