Get Alerts

اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ

 اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی جبکہ شبلی فراز گھرپر نہیں تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادخواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔

ٹیگز: