Get Alerts

پینٹاگون نے ایران جنگ کے لیے وائٹ ہاؤس سے 200 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کردی

پینٹاگون نے ایران جنگ کے لیے وائٹ ہاؤس سے 200 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کردی

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے کہا ہے کہ وہ کانگریس سے ایران میں جاری ممکنہ جنگ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد فنڈز کی منظوری حاصل کرے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ درخواست کانگریس میں سیاسی کشیدگی پیدا کر سکتی ہے کیونکہ عوام کی حمایت کمزور ہے اور ڈیموکریٹس سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ریپبلکنز نے فنڈز کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، لیکن کوئی واضح حکمت عملی یا سینیٹ میں ضروری 60 ووٹ حاصل کرنے کا طریقہ نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابقہ انتظامیہ پر یوکرین جنگ کے لیے فنڈز کی منظوری پر تنقید کی تھی، اور پچھلی حکومت کی جانب سے 2022 میں روس کے حملے کے دوران یوکرین کی مدد پر 188 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے بارہا اس رقم پر اعتراض کیا، اور بعض اوقات اس کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا۔

ٹیگز: