Get Alerts

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کرنا سب سے غلط اقدام تھا، سابق امریکی عہدیدار

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کرنا سب سے غلط اقدام تھا، سابق امریکی عہدیدار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق انسداد دہشت گردی عہدیدار جو کینٹ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو ہٹانا یا قتل کرنا سب سے غلط اقدام تھا۔

جو کینٹ نے دو روز قبل ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے فیصلے پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کنزرویٹو کمنٹیٹر ٹکر کارلسن کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ آپریشن امریکا اور اسرائیل کے لیے نقصان دہ تھا۔

ان کے بقول، آیت اللہ خامنہ ای ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو معتدل کر رہے تھے اور جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک رہے تھے۔ اگر انہیں مار دیا جاتا یا ہٹایا جاتا تو یہ ایران کے موجودہ رجیم اور اگلے سپریم لیڈر کے گرد عوام کو متحد کرنے کا باعث بنتا۔

ٹیگز: