کیلیفورنیا: انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر آزما رہا ہے جس میں پوسٹس کے کیپشنز میں کلک ایبل لنکس شامل کیے جا سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر محدود صارفین میں آزمایا جا رہا ہے، اور ابتدائی طور پر ایک صارف ایک ماہ میں صرف 10 لنکس اپنی پوسٹس میں شامل کر سکتا ہے۔
میٹا کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ تجربہ میٹا ویریفائیڈ سبسکرائبرز کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا صرف ویریفائیڈ صارفین کے لیے ہی رہے گا۔
واضح رہے کہ اب تک انسٹاگرام میں پوسٹ کے کیپشن میں کلک ایبل لنکس شامل کرنا ممکن نہیں تھا، اور صارفین اپنی ویب سائٹس کی ٹریفک بڑھانے کے لیے صرف بایو یا اسٹوری لنکس کا سہارا لیتے تھے۔