Get Alerts

بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشت گرد پراکسیز کے ذریعے ڈس انفارمیشن مہم

بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشت گرد پراکسیز کے ذریعے ڈس انفارمیشن مہم

اسلام آباد:بھارت کی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی تاریخ کوئی نئی نہیں۔ سال 2020 میں سامنے آنے والی EU ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارتی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ایک منظم اور وسیع جعلی خبروں کی مہم کو بے نقاب کیا۔ اب ایک بار پھر بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) نے اپنی کٹھ پتلی میڈیا اور دہشت گرد پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف ایک نئی گمراہ کن مہم شروع کر دی ہے۔بھارتی جریدہ "دی سنڈے گارڈین" جو کہ حکمراں جماعت بی جے پی کا ترجمان تصور کیا جاتا ہے  نے متعدد بار احسان اللہ احسان جیسے خطرناک دہشت گرد کو اپنے صفحات میں جگہ دی ہے۔ یاد رہے کہ احسان اللہ احسان وہی دہشت گرد ہے جو پشاور آرمی پبلک سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے، جس میں معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔اب اس دہشت گرد کو بھارت، خاص طور پر را، افغانستان اور چین کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر فالس فلیگ آپریشنز کے لیے استعمال کر رہا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا اور اپنی حالیہ شکست سے توجہ ہٹانا ہے۔
"دی سنڈے گارڈین"  کون چلا رہا ہے؟
یہ جریدہ بی جے پی کے سابق وزیر ایم جے اکبر نے قائم کیا تھا، جن پر #MeToo تحریک کے دوران جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگے اور انہیں وزارت سے استعفیٰ دینا پڑا۔ اس پس منظر کے بعد یہ بات واضح ہے کہ "دی سنڈے گارڈین" محض ایک بی جے پی/ آر ایس ایس کا پروپیگنڈا ٹول ہے جو پاکستان کے خلاف من گھڑت کہانیاں گھڑنے میں مصروف ہے۔
بھارت کی اطلاعاتی جنگ کا طریقۂ واردات
را کی زیر نگرانی چلنے والی اس مہم میں درج ذیل ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں،سیاسی وابستگی رکھنے والے میڈیا آؤٹ لیٹس کا استعمال،مطلوب دہشت گردوں کو "تجزیہ کار" بنا کر پیش کرنا،جعلی اور جھوٹے بیانیے گھڑنا،خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے دہشت گرد پراکسیز کو استعمال کرنا۔
ذرائع کے مطابق، احسان اللہ احسان اس وقت افغان انٹیلیجنس (GDI) کی حفاظت میں ہے اور را کے پے رول پر کام کر رہا ہے۔ اگر یہ سچ ثابت ہوتا ہے تو یہ بھارت کی خطے میں پراکسی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔
EU ڈس انفولیب کی رپورٹ: عالمی سطح پر بھارت کی بدنامی
2020 کی EU ڈس انفولیب رپورٹ میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف چلائے گئے ایک وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا تھا، جس میں جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس اور جعلی این جی اوز شامل تھیں۔ اب ایک بار پھر بھارت نے ایک دہشت گرد کو قلم دے کر دنیا کے سامنے اپنی پراپیگنڈا مہم کو آشکار کیا ہے۔
پاکستان کا مؤقف: دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس
پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور حالیہ دہشت گردی کی لہر، جس کے پیچھے را اور اس کے علاقائی سہولت کاروں کا ہاتھ ہے، کا بھرپور قوت سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
ایسے گمراہ کن پراپیگنڈے، جعلی الزامات اور من گھڑت کہانیوں سے دنیا کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ مگر افسوس کا مقام یہ ہے کہ بھارت اب دہشت گردوں کو میڈیا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔
بھارت کے اس نئے طریقے میں  ایک دہشت گرد کو صحافی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اس کے ریاستی عزائم اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو واضح کرتی ہے۔ عالمی برادری کو بھارت کی اس پراپیگنڈا و دہشت گردی پر مبنی معلوماتی جنگ کا نوٹس لینا چاہیے۔

ٹیگز: