Get Alerts

بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی چاہتی ہیں، شرجیل میمن

بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی چاہتی ہیں، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جس طرح دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا، جو کسی بھی طور معمولی واقعہ نہیں اور اس سے ایک بڑے سانحے کا خدشہ تھا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں، سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت اقدام سے دشمن کی دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے گی اور کسی بھی کالعدم تنظیم کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی دہشت گرد عناصر کی جانب سے ایک بچی کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم وہ کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے امن سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: