اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس محمد اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جسٹس اعجاز سواتی کی بطور مستقل چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی گئی۔