بیجنگ: روسی صدر ولادی میر پیوٹن چینی ہم منصب شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر اپنے 25ویں سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔یہ ہائی پروفائل دورہ چین اور روس کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے مابین ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ معاشی و دفاعی تعاون، چین روس تعلقات اور اہم عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ چینی میڈیا کے مطابق، ماسکو اور بیجنگ موجودہ نازک جیو پولیٹیکل صورتحال میں عالمی استحکام اور توازنِ قوت کے لیے باہمی اشتراک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔