Get Alerts

مختلف ممالک کے سیاستدانوں کی لڑائی کے دلچسپ مناظر

مختلف ممالک کے سیاستدانوں کی لڑائی کے دلچسپ مناظر

سیاستدان عوام کے ووٹوں کے نتیجے میں اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں جہاں وہ قانون سازی کے ذریعے ملک اور عوام کے حق میں اہم فیصلے کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات اپوزیشن کو اس قانون سازی پر اعتراض ہوتا ہے

سیاستدان عوام کے ووٹوں کے نتیجے میں اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں جہاں وہ قانون سازی کے ذریعے ملک اور عوام کے حق میں اہم فیصلے کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات اپوزیشن کو اس قانون سازی پر اعتراض ہوتا ہے اور اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے نیا بل پیش کرنے پر اپوزیشن ارکان اسمبلی سیشن کے دوران ہی احتجاج اور شورشرابا شروع کردیتے ہیں جو بیشتر ممالک میں لڑائی میں بھی تبدیل ہوچکے ہیں۔ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسمبلی کی کارروائی کے دوران کسی بحث کے نتیجے میں حکومتی رکن اسمبلی مہوتن اکساک اور اپوزیشن پارٹی کے رکن مہمت تنال نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رکھے ہیں۔تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں اسمبلی سیشن کے دوران حکومتی جماعت اور اپوزیشن کے رکن آپس میں گتھم گتھا ہیں۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سویل میں نیشنل اسمبلی کی کارروائی کے دوران حکومت اور اپوزشین ارکان کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں حزب اختلاف کے ارکان اپنے ایک ساتھی رکن کو فرار کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں کانگریس سیشن کے دوران اپوزیشن رکن صدر کے ڈپٹی کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں پارلیمنٹ کے سیکیورٹی گارڈ اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ لڑائی کے نتیجے میں اسمبلی کی سیڑھیوں سے نیچے گررہے ہیں۔جنوبی کوریا میں ہی ایک اور نیشنل اسمبلی کی کارروائی کے دوران اسپیکر کی جانب سے بل منظور کیے جانے کے بعد سیکیورٹی گارڈ ان کے چیمپیر میں ان کو گھیرے بیٹھے ہیں تاکہ اپوزیشن کی جانب سے ان پر کسی قسم کا کوئی حملہ نہ کیا جائے۔یوکرین کی پارلیمنٹ میں بھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان بھی لڑائی کا ایک منظر پیش کیا گیا۔