نوٹوں کی منسوخی کے خلاف لڑکی کا برہنہ احتجاج

 نوٹوں کی منسوخی کے خلاف لڑکی کا برہنہ احتجاج

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے میوروہار میں ایک اے ٹی ایم کے باہر عوام کی طویل قطار میں کئی گھنٹوں تک کھڑے رہنے پر شدید برہم ہو گئی ہے اور ایک لڑکی نے اپنی نوعیت کے ایک انتہائی عجیب و غریب اور چونکا دینے والے واقعہ میں بطور احتجاج ہجوم کے درمیان اپنے کپڑے اتار کر برہنہ ہوگئی۔

اس کی یہ حرکت دیکھ کر وہاں موجود تمام افراد اپنی آنکھوں پر یقین نہ کرسکے اور حیرت سے دم بخود رہ گئے۔ دہلی کی یہ لڑکی دراصل 500اور 1000روپئے کے نوٹوں پر امتناع کے خلاف احتجاج اور رقم حاصل کرنے کیلئے اے ٹی ایم پر کئی گھنٹوں کے انتظار پر برہمی کا اظہار کرنا چاہتی تھی۔

تاہم غازی پور پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس کانسٹیبل فوری وہاں پہنچ گئیں اور اس لڑکی کے جسم پر کپڑے ڈھانکنے کی کوشش کی۔ یہ لڑکی بالآخر پولیس کی مدد سے ایک قریبی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ 

مصنف کے بارے میں