الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن ونگ ہے: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto, PPP, Giigit Baltistan
کیپشن: Photo: PPP Twitter

کراچی: الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن ونگ ہے۔  الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کی عوام کو بیچ دیا اور حکومتی وزراء سے ملاقاتیں کرکے وہ اپنے عہدے کا پاس تک نہیں رکھ سکے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن میں 3 سیٹیں حاصل کیں ہیں۔


بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ الزام مبینہ طور پر علی امین گنڈوپور کی چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کیساتھ تصاویر کے بعد یہ الزام عائد کیا ہے۔ 


خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے بلاول بھٹو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شہبات پیدا نہ کریں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں اور جی بی کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا قوانین سے ہٹ کر کوئی چیز ہوئی ہے تو اس کے ثبوت دیں اور الزامات لگانے والوں کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ 

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گورنر کے ساتھ سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل کی گئی ہے وہ اگست 2019 کی ہے اور بلاول بھٹو کو چھوٹی باتیں زیب نہیں دیتیں۔