کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 61 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر لیا۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 823 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔دوسری طرف، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، اور ڈالر 280.67 روپے پر برقرار رہا۔