Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، 162,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، 162,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 162,000 پوائنٹس کی حد تک پہنچ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس تیز رفتار اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 162,819 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس میں 118 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، اور انڈیکس 161,984 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 
 

ٹیگز: