Get Alerts

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ، 13 افراد جاں بحق

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ، 13 افراد جاں بحق

بیروت : اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقے صیدون پر پھر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہاں پناہ گزین مقیم تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے جس مقام کو نشانہ بنایا تھا، وہاں حماس کے ارکان موجود تھے جو اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیار کر رہے تھے۔

تاہم، حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر بے گناہ پناہ گزینوں کے ایک علاقے کو نشانہ بنایا۔ حماس نے اسرائیل کے حملے کو غیر انسانی اور جنگی قوانین کے خلاف قرار دیا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور لبنان کے درمیان گزشتہ سال جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

ٹیگز: