Get Alerts

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، ایک فلسطینی شہید، 4 زخمی

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، ایک فلسطینی شہید، 4 زخمی

غزہ: اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 4 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی افواج کی تازہ فائرنگ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ حملہ فلسطینی تنظیم کے ایک رکن کو نشانہ بنانے کے لیے کیا۔

غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ حماس نے اسرائیل پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں گزشتہ ہفتے سے اب تک 93 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 320 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 382 ہوچکی ہے۔

ٹیگز: