Get Alerts

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی: اسرائیل کے حملوں میں مزید فلسطینی شہید

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی: اسرائیل کے حملوں میں مزید فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور جنوبی غزہ کے رفاہ اور خان یونس کے علاقوں میں اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق، 10 اکتوبر سے اب تک 279 فلسطینیوں کی شہادت اور 393 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 652 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں بیشتر افراد کی حالت نازک ہے۔ فلسطینی حکام نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی بار بار کی خلاف ورزیاں جنگ بندی کے معاہدے کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہیں۔

یونیسیف نے بھی اپنی رپورٹ میں غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 70 ہزار خاندانوں کے متاثر ہونے کی خبر دی ہے۔ غزہ کے عوام، خاص طور پر بچے اور خاندان، کی حالت انتہائی بدترین ہے، اور وہاں کی صورتحال تباہ کن ہے۔

علاوہ ازیں، مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کا فیلڈ انٹیروگیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ بیت اُمر میں اسرائیلی فورسز نے 200 سے زائد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ٹیگز: