غزہ: غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے حملے جاری رکھے ہیں، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد جام شہادت نوش کر گئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ شیخ رضوان میں تین منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غزہ سٹی میں ایک اور عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم وہاں بھی جانی نقصان ہوا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 19 یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اسرائیل نے گزشتہ تین سالوں میں 69 غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی اجازت دی ہے۔