لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں عوام کو معلومات فراہم کرنے پر انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔
عظمیٰ بخاریکا کہان تھا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغان شہریوں کو واپس اپنے وطن بھجوایا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کی ہیں اور ان شہریوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے تاکہ وہ مزید تعاون کرتے رہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور حکومت اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پنجاب میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔