Get Alerts

طالبان بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے لگے

طالبان بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے لگے

کابل: طالبان نے حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات میں واضح اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی، ٹی ٹی پی کے معاملات اور مہاجرین کے انخلا کے بعد طالبان نئی دہلی کی طرف جھکاؤ ظاہر کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان اب بھارت سے گندم، سرمایہ کاری، بندرگاہوں تک رسائی اور تجارتی راہداریوں کی تلاش میں ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ طالبان نے 2001 میں بامیان کے بدھ مجسمے "غیر اسلامی" قرار دے کر تباہ کیے تھے، مگر اب وہ اسی غیر اسلامی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں۔

نئی دہلی کے دوروں میں طالبان نے کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کے مسائل پر بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہے۔

ٹیگز: