ورلڈ کپ، آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

ورلڈ کپ، آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
سورس: File

پونے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 

کرکٹ ورلڈ کپ  2023  میں17 واں میچ  آج بھارت اوربنگہ دیش کے درمیان پونے میں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔

 
 

15c06862564ed36c2d2a097a10fa1f52

میگا ایونٹ میں بھارت کی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے جس نے آسٹریلیا، پاکستان اور افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ہے جبکہ بنگلا دیش نے افغانستان سے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا  لیکن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ  میزبان ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری نمبر پر ہے جبکہ بنگلا دیش کے تین میچز میں دو پوائنٹس ہیں۔ 

  


پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اپنے تمام 4 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے، بھارت کے 3 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں، جنوبی افریقا اور پاکستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں بھارت کا بنگلہ دیش کے خلاف مضبوط ریکارڈ ہے، بھارت نے  40 مقابلوں میں بنگلہ دیش کو 31-8 سے مات دی ہے  جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔   آخری بار جب ایشیا کپ میں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں تو بنگلہ دیش  6 رنز سے بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں