زرداری کا موقف ہے وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں، ن لیگ والے اپنے ہیں شکایت بھی اپنوں سے کی جاتی ہے: خورشید شاہ

زرداری کا موقف ہے وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں، ن لیگ والے اپنے ہیں شکایت بھی اپنوں سے کی جاتی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسید خورشید شاہ کاکہنا ہےکہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے تو شکوہ بھی ان ہی سے ہے۔ ن لیگ والے اپنے ہیں شکایت بھی اپنوں سے کی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسید خورشید شاہ  نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں   بات کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے تو شکوہ بھی ان ہی سے ہے۔ ن لیگ والے اپنے ہیں شکایت بھی اپنوں سے کی جاتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ  اس وقت نگران حکومت میں ن لیگ کے بہت سے لوگ ہیں۔ وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے  لوگ بیٹھے ہیں۔ ہماری قیادت نے ن لیگ سے  بات نہیں کی ہے تو کرنی چاہئے۔ پنجاب میں ہماری مرضی سے حکومت نہیں بنی ہے۔ زرداری صاحب کا موقف ہم سے اچھا ہے وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم کی گرفتاری پر بلاول نے جذباتی بات کی تھی۔ ہم پہلے بھی کہتے تھے میاں صاحب کو وطن واپس آنا چاہئے۔ہمیں خوشی ہے کہ نواز شریف واپس آرہے ہیں۔  اگر زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  ہمارا مطالبہ ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔سندھ میں منظور شدہ سکیموں پر کام نہیں ہورہا۔ پنجاب اور کے پی میں دھڑا دھڑ کام چل رہا ہے۔ سندھ میں بیوروکریسی میں تبادلے میں پنجاب میں نہیں ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں