دبئی :ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سپر فور کا پہلا میچ 20 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا۔
مرحلہ وار میچز 26 ستمبر تک جاری رہیں گے، اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔