Get Alerts

پاک-سعودی دفاعی معاہدہ شفاف اور سٹریٹجک شراکت داری ہے، خواجہ آصف

پاک-سعودی دفاعی معاہدہ شفاف اور سٹریٹجک شراکت داری ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ مکمل طور پر شفاف، اعتماد پر مبنی اور خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ مستقبل میں اس معاہدے کو دیگر خلیجی ممالک تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ معاہدے میں کوئی خفیہ یا ذیلی شق شامل نہیں، یہ صرف دو ملکوں کے درمیان عسکری تعاون تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع فریم ورک ہے جس میں تربیتی مشقیں، تکنیکی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی کی ضمانت شامل ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کسی ایک فریق پر جارحیت ہوتی ہے تو اسے دوسرے فریق پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ان کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی اور بدلتے ہوئے جیو پولیٹیکل حالات میں اس نوعیت کے دفاعی معاہدے خطے کے تحفظ اور خودمختاری کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو اب صرف بیرونی طاقتوں پر انحصار کے بجائے اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہوگا، اور پاکستان اس عمل میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر موجود ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی اور عرب ملک نے خواہش ظاہر کی تو پاکستان اُن کی شمولیت پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

ٹیگز: