واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مالی اور عسکری نقصانات کے باعث اس وقت معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر معاہدہ درست نہ ہوا تو وہ اس پر غور بھی نہیں کریں گے اور امریکی عوام ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور جنگ کے خاتمے کے فوراً بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔