Get Alerts

اسلام آباد مارچ: حکومت اور جماعت اسلامی میں دوبارہ رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد مارچ: حکومت اور جماعت اسلامی میں دوبارہ رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے آج ہی جماعت اسلامی کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد حکومتی رابطے کا حتمی جواب دیں گے۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی صورت میں پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مطالبات پر بات چیت متوقع ہے۔

ٹیگز: