مانسہرہ پولیس نے بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے افراد گرفتار کرلیے

مانسہرہ پولیس نے بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے افراد گرفتار

مانسہرہ پولیس نے بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے کئی ارکان اور مدگاروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈکیٹ گروہ سے پانچ کا تعلق افغانستان جبکہ تین افراد لوکل ہیں۔گرشتہ ماہ صرف مانسہرہ میں چھ کروڑ سے کی ڈکتیاں مار چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کا کہنا تھا کہ ڈکیت گروہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں اہلہخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر کروڑوں روپے  اور  کلائی زیورات لوٹ چکا ہے اور یہ گروہ خیبر پختونخواہ کے علاوہ  پنجاب اور بلوچستان میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بڑی مہارت سے انکو ٹریس کیا جس سے معلوم ہوا کہ اس ڈکیٹ گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے اور مقامی مددگاروں کے زریعے ڈکیتیاں کر تے تھے اور پر واپس افغانستان بھاگ جاتے تھے۔

ان کا  کہناتھاکہ ہم نے اس  گروہ کے افغانستان میں موجود سرغنہ اور دیگر پانچ ڈکیتوں کی گرفتاری  کے لیے انٹرپول اور پاکستان میں افغان سفارتخانے سے مدد لیں گیےاور کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن جانس خان کی سربراہی میں ٹیم افغانستان بھیجیں گیئے۔

گرفتار کیے گے ملزمان سے مال مسروقہ طلائی زیور اور نقدی کی برآمدگئ کرکے متاثرہ خاندانوں کو واپس کی جائے گی اور ڈکیت گروہ کی گرفتاری میں رات دن ایک کرنے والے اہکاروں اور افسران کےلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس بھی دیے جائے گے۔