اسلام آباد : امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے برعکس ماہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے خاتمے کا کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا حالیہ بیان کہ "فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا" اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معاملہ ابھی زیرِ غور ہے۔
بیورو چیف نیونیوز اسلام آباد جاوید بلوچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ابہام پیدا کرنا دراصل ایک سفارتی چال ہو سکتی ہے تاکہ مذاکرات کی میز پر زیادہ سے زیادہ رعایتیں حاصل کی جا سکیں۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس عمل میں "واحد ثالث" ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام آباد ہی مستقبل کے مذاکرات کا مرکز رہے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میڈیا کو قبل از وقت کامیابی یا ناکامی کے دعووں سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ عمل ابھی جاری ہے۔