Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نمایاں: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یورپی کونسل کا ٹیلیفونک رابطہ

مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نمایاں: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یورپی کونسل کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج شام یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔     وزیراعظم نے صدر کوسٹا کو خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار سے آگاہ کیا۔


صدر انتونیو کوسٹا نے خطے میں استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے "تعمیری کردار" کو سراہا اور اس عمل میں یورپی یونین کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عالمی سلامتی کے لیے سفارت کاری کا راستہ ہی بہترین ہے اور اس سلسلے میں مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔

ٹیگز: