Get Alerts

سابق ایم این اے علی وزیر اسلام آباد سے گرفتار 

سابق ایم این اے علی وزیر اسلام آباد سے گرفتار 

اسلام آباد : پی ٹی ایم کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو  اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار  میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔