فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل: سپین کی ٹیم کی بڑی کامیابی،انگلینڈ کوشکست دے کر  عالمی چیمپئن بن گئی 

فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل: سپین کی ٹیم کی بڑی کامیابی،انگلینڈ کوشکست دے کر  عالمی چیمپئن بن گئی 

سڈنی:فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل میں  انگلینڈ کو شکست دیکر سپین کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گئی۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا۔
 انگلینڈ نے چوتھے منٹ میں سپین کے گول پر حملہ کیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔میچ کا پہلا گول29 ویں منٹ میں سپین کی اولگا کارمونا نے کال ڈینٹی کے خوبصوت پاس پر کئی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے کیا، پہلے ہاف کےاختتام پر سپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔
سپین کی کپتان اولگا کارمونا نے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں جو  گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ سپین کی پوری ٹیم نے جان لگا کر اپنی کپتان کے گول کا دفاع کیااور  اسی ایک گول سے میچ اپنے نام کیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، 65 ویں منٹ میں ڈی میں انگلینڈ کی کھلاڑی کے ہاتھ پر گیند لگی جس پر سپین کو پینلٹی کک دی گئی لیکن سپین کی جینی کی ہٹ کو انگلینڈ کی گول کیپر میری نے خوبصورت انداز میں بچایا۔ 
فیفا ویمن ورلڈ کپ میں یہ پہلا فائنل تھا جس میں امریکا یا جرمنی کی ٹیم موجود نہیں تھی اورایونٹ میں چوتھے نمبر پر براجمان انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم سے ہونے مقابلے باعث اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب سجاتی رہی تاہم سپین کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کے خواب چکنا چور کردیے۔
فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل تقریب میں سپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔انگلینڈ کی میری ایرپس کو فیفا ورلڈ کپ 2023 کیلئے گولڈن گلوو ایوارڈ سے نوازا گیا۔سپین کی سلمیٰ پیرا لوئلو کو2023 کے فیفا ویمن ورلڈ کپ کی بیسٹ ینگ پلیئر کے ایوار ڈ سے نوازا گیا

مصنف کے بارے میں