عارف علوی نےثابت کردیاوہ پاکستان کےنہیں ٹائیگر فورس کے صدر ہیں،الیکشن وقت پر ہونگے تاکہ ملک میں جمہوریت کو صحیح راستہ ملے:شرجیل میمن

  عارف علوی نےثابت کردیاوہ پاکستان کےنہیں ٹائیگر فورس کے صدر ہیں،الیکشن وقت پر ہونگے تاکہ ملک میں جمہوریت کو صحیح راستہ ملے:شرجیل میمن

کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل  میمن کاکہنا ہے کہ  عارف علوی نےثابت کردیاوہ پاکستان کےنہیں ٹائیگر فورس کے صدر ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ  عارف علوی نےثابت کردیاوہ پاکستان کےنہیں ٹائیگر فورس کے صدر ہیں۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا  عارف علوی آخری وقت میں انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام شامل کررہے ہیں،اب عارف علوی کو کیوں خیال آیا۔
پاکستان کے خلاف گہری سازش سمجھتا ہوں،عارف علوی کا کردار ماضی میں بھی متنازع رہا ہے۔

آج انہوں نے ایک بار کوشش کی ہے کہ پاکستان کو کس طرح نقصان دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کیس کی وجہ سے جیل میں موجود ہے،یہ ریلیف کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔


الیکشن وقت پر ہونگے تاکہ ملک میں جمہوریت کو صحیح راستہ ملے۔ آج ٹویٹ نے ثابت کردیا کہ یہ نااہل ترین شخص ہیں۔ہر سیاسی پارٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔جڑانوالہ کا واقعہ افسوسناک ہے،مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو جوڑنا چاہتی ہے۔

مصنف کے بارے میں