ذکاء اشرف سری لنکا میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے، دوپہر کے کھانے پر اہم امور پر گفتگو ہوگی

ذکاء اشرف سری لنکا میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے، دوپہر کے کھانے پر اہم امور پر گفتگو ہوگی

اسلام آباد :پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کل کولمبو سے ہمبنٹوٹا جائیں گے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف قومی سکواڈ کے ہمراہ کل دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔اس دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین تمام کھلاڑیوں سے کل سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق اہم گفتگو کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس دوران لیگز کھیلنے سے

متعلق پالیسی اور مختلف معاملات پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے تک سینٹرل کانٹریکٹ پر تمام معاملات طے پاجائیں گے۔

جس کی صورت میں آئندہ ہفتے ایشیا کپ سے قبل معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ذکاء اشرف لنکا پریمئر لیگ  کا فائنل دیکھنے کےلیے سری لنکا پہنچے  ہیں۔