Get Alerts

مون سون بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال

مون سون بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال

لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی تیز بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے جبکہ کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے راوی کے جسڑ کے مقام پر بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، اور شاہدرہ میں پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

بہاولنگر کے علاقے بھوکاں پتن میں دریائے ستلج کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کے باعث شاہراہ سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی دیہات بہاولنگر سے زمینی رابطے سے محروم ہو گئے ہیں۔

قصور میں دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہے، جس نے متعدد بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور فصلیں بھی زیر آب آ گئی ہیں۔ بہاولپور کے مضافاتی علاقوں میں بنائے گئے زمیندارہ بند ٹوٹ گئے ہیں، جس سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت شدہ کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث سپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، جب کہ تربیلا ڈیم کے سپیل ویز بھی کھول دیے گئے ہیں تاکہ اضافی پانی کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔

ٹیگز: