Get Alerts

پنجاب ٹیکنالوجی اور گورننس میں سبقت لے رہا ہے، مریم نواز

پنجاب ٹیکنالوجی اور گورننس میں سبقت لے رہا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں قیادت کر رہا ہے اور صوبائی حکومت کے تمام شعبے تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے گورننس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ ان کے مطابق صوبے کی ترقی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ سرکاری محکموں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے۔

مریم نواز کے مطابق وہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے کے تمام محکموں کی کارکردگی کی براہِ راست نگرانی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے سرکاری خدمات میں شفافیت، رفتار اور مؤثریت مزید بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے مختلف شعبوں میں اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن اور پیپر لیس نظام کے نفاذ سے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے اور کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

ٹیگز: