Get Alerts

شامی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک شام تعاون مزید بڑھانے کا عزم

شامی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک شام تعاون مزید بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار اور اسعد حسن الشیبانی نے علاقائی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور موجودہ حالات میں باہمی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ 19 برس میں کسی شامی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو نئی وسعت دینے کی جانب اہم قدم ہے۔

ٹیگز: