اسلام آباد(عثمان رانا) وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی اور سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آج ہی نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ممکنہ منتقلی کے پیش نظر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔