Get Alerts

عمران خان نے چینی وفد سے ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی پر سخت تنقید کی

عمران خان نے چینی وفد سے ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی پر سخت تنقید کی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چینی وفد سے ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شریف خاندان کی بادشاہت چل رہی ہے

اسلام آباد :  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چینی وفد سے ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شریف خاندان کی بادشاہت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کس حثییت سے چینی وفد سے ملاقاتکی ہے؟

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں چینی وفد کے ارکان اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات میں مریم نواز کی موجودگی پر ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شریف خاندان کی بادشاہت قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز ایک جمہوری پارٹی کی بجائے بادشاہوں کی جماعت بن چکی ہے اور حکمران اپنے بچوں کو اقتدار کیلئے تیار کر رہے ہیں ۔

یادرہے گزشتہ روز چینی وفد نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کے علاوہ مریم نواز بھی موجود تھیں ۔