امریکا نے وانا کرائی سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا پر لگا دیا

امریکا نے وانا کرائی سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا پر لگا دیا

واشنگٹن: امریکا نے وانا کرائی سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں۔ وائرس حملے نے مئی میں 150 ڈیڑھ سو سے زائد ملکوں کے کمپیوٹر نظام کو متاثر کیا تھا۔

وانا کرائی سائبر حملے سے اسپتال، اسکول، سرکاری دفاتر، تجارتی مراکز میں کمپیوٹر جام ہو گئے تھے۔ مشیر صدر امریکا کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کرنے کا الزام ٹھوس شواہد کی بنا پر عائد کیا ہے۔

تھامس پی بوسارٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس متعلق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان نے بھی شمالی کوریا کے خلاف شواہد دیکھے ہیں۔ واضح رہے کہ وانا کرائی نے مئی میں 150 ممالک کے کمپیوٹر نظام کو متاثر کیا تھا اور اسکرینز جام ہو گئی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں