توشہ خانہ ریفرنس: نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

توشہ خانہ ریفرنس: نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ  ریفرنس کی سماعت 4 جنوری  تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت نے  سابق وزرا اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر  آصف  زرداری سمیت دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان بھولا اور سہیل عارف بھی عدالت پیش ہوئے ۔

وکیل صفائی نےقاضی مصباح ایڈوکیٹ  عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کےاعتراضات تھے قانون میں ترمیم کے بعد ان پر سماعت ملتوی کردی گئی ، چھ درخواستوں پر احکامات جاری کردیں گے جبکہ پانچ متفرق درخواستیں بھی ہیں درخواستوں کی تفصیل عدالت کوفراہم کردیں گے۔

قاضی مصباح ایڈوکیٹ  نے مزید کہا کہ اس کیس میں میرا موکل نواز شریف شامل تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں نیب نے آج  رپورٹ جمع کروانی تھی۔


نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں دوران سماعت کہا کہ تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت درکار ہے، البتہ نیب ڈائریکٹرز اور کیس کے تفتیشی افسر کا تبادلہ ہوچکا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے عدالت میں سابق وزیر اعظم کی  کی حاضری سے استثنیٰ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔

نیب پراسیکوٹر  نے بھی عدالت سے مزید مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ  آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر آجائیں گے، تب تک عدالت وقت دیں،تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروادیں گے.

 جج محمد بشیر  نے کہا کہ آپ چار دن میں جواب جمع کروا دیں جس پر  نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ چار دن رپورٹ جمع کروانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

بعد ازاں  عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی  کی حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 جنوری2024  تک نیب سے رپورٹ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں