Get Alerts

جے یو آئی ف کا بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے دن بڑھانے کا مطالبہ

جے یو آئی ف کا بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے دن بڑھانے کا مطالبہ
سورس: file

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام(جے یو آئی ف) نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے  چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ ا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے تین دن کا اضافہ کیا جائے۔ خط میں کہاگیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر ردوبدل کرسکتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے چار دن کیا جاسکتا ہے،سکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔

ایم کیو ایم کےسینیٹر کامران مرتضیٰ نے خط میں کہا کہ کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ جے یو آئی کیلئے بطور سیاسی جماعت باعث اطمینان ہوگا۔ کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امیدواروں کے چناؤ میں بھی آسانی ہوگی۔

دو سری جانب  ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس  میں کہا گیا  کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے، الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی تین دن تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانا ایک طویل مرحلہ ہےاس کیلئے تین دن کافی نہیں ہیں۔

ٹیگز: