لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی اور دھند کا راج

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی اور دھند کا راج

لاہور : گزشتہ کئی روزسے جاری پنجاب  کے مختلف علاقوں میں  سردی اور دھند کا راج برقرار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ کئی روز سے شروع ہونے والے دھند کے سلسلے نے شام اور صبح کے اوقات کے دوران کاروبار زندگی متاثر کیے ہیں ۔ 

آج دھند کی وجہ سے موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندی تک بند کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر مقامات پر ڈرائیورز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ تیز رفتاری کا مظاہر ہ نہ کریں ۔ 

کئی جگہوں پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے ۔شدید دھند کے باعث  موٹرویز کے کئی سیکشن بند کر دیئے گئے  ہیں ۔ 

جبکہ دیگر قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر  ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ کچھ دن اور چل سکتا ہے ۔