Get Alerts

لاہور: دھند میں واضح کمی، سورج نکل آیا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح دھند رہی

لاہور: دھند میں واضح کمی، سورج نکل آیا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح دھند رہی

لاہور :لاہور میں آج دھند میں واضح کمی دیکھنے کو ملی اور سورج کی روشنی نمودار ہو گئی ہے۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے حدِ نگاہ شدید کم ہو گئی تھی۔

ریسکیو اور موٹروے حکام کے مطابق کم حد نگاہ کے باعث موٹروے کے مختلف مقامات پر ٹریفک کو حفاظتی طور پر بند کیا گیا تھا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر میں رفتار کو کم رکھیں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: