حکومت سازی ،ن لیگ اور  پیپلز پارٹی میں معاملات طے پا گئے

حکومت سازی ،ن لیگ اور  پیپلز پارٹی میں معاملات طے پا گئے

اسلام آباد :حکومت سازی کے معاملے میں  مسلم لیگ ن اور  پی پی پی  کے   قائدین کی ملاقات اختتام پذیر ہو گئی۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ حکومت ساز ی کے معاملے میں  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ۔


اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات  میں حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔اس ملاقات میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، اسحاق ڈار ، مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور  احسن اقبال بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق  ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔  ملاقات ختم ہونے کے بعد  بلاول بھٹو منسٹر انکلیو سے زرداری ہاؤس اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے ۔ 


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  کاکہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے،  دونوں جماعتوں کے  رہنماؤں کی ملاقات میں دعائے خیر  بھی کروائی گئی۔

مصنف کے بارے میں