ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد نظام کو درست کرنا ہے, شفقت محمود

ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد نظام کو درست کرنا ہے, شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کہا ہے کہ  ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد نظام کو درست کرنا ہے، پہلی بار تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا۔

ملازمین کی ترقی کیلئے بورڈ کا دائرہ اختیار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وفاقی وزیر نے بتایا، سول سروس ملازمین کیلئے روٹیشن پالیسی بنائی ہے، پالیسی پر عمل نہ کرنے والے افسر کو پروموشن نہیں دی جائے گی۔

شفقت محمود نے بتایا، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں کمی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، کوئی بھی سرکاری ملازم جس کے خلاف نیب میں کیس ہوگا اس کو ترقی نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ شفقت باقاعدگی تعلیمی حوالے سے اجلاسوں میں شرکت کررہے ہیں ، محکمہ تعلیم اور طالبعلموں کے حوالے سے انہوں نے عالمی وبا کے  دوران کئی اہم فیصلے بھی کیے ہیں ۔ 

انہوں نے گزشتہ روز مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس میں پرائمری سے لیکر مڈل تک کے بچوں کے یکم فروری اور جبکہ نویں سے بارہویں تک کے بچوں کے لئے 18 تاریخ سے کلاسز کا باقاعدہ اجرا کرنے کی منطوری دی تھی ۔ 

جبکہ یونیورسٹی کے طالبعلموں کے لیے یکم فروری سے پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے ۔