کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں آتش زدگی کے واقعے کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے سانحے پر احتجاج کرتے ہوئے واقعے پر ایوان میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
پارٹی کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا جائے اور اجلاس میں تحریکِ التواء پیش کرتے ہوئے آج کے ایجنڈے کی کارروائی ملتوی کر کے واقعے پر بحث کرائی جائے۔
خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ وفاق کو کراچی میں لگی آگ کا نوٹس لینا چاہیے، اور صرف وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کرنا وفاقی ذمہ داری پوری کرنا نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت تمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں اور ضرورت ہے کہ یہ اختیارات صوبائی دارالحکومتوں سے مقامی سطح پر بھی منتقل کیے جائیں۔