کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ گل پلازہ کی سنگینی پر توجہ ہٹانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے کی حقیقی وجوہات جاننے کے لیے فوری انکوائری کمیشن بنایا جائے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے نشاندہی کی کہ وزیراعلیٰ سندھ تقریباً ایک دن بعد اور میئر کراچی 23 گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچے، جس سے عوام میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سوالوں کے جواب دینے کے بجائے عوام کو گمراہ کر رہی ہے، اور حقیقی تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آگ کیسے لگی۔